ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حیدرآباد منشیات ریکیٹ:تیلگو اداکار تانش الادی ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے

حیدرآباد منشیات ریکیٹ:تیلگو اداکار تانش الادی ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے

Tue, 01 Aug 2017 10:40:36    S.O. News Service

حیدرآباد،31؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)منشیات کے آن لائن ریکیٹ کا اس ماہ کے آغاز میں پکڑا ہونے کے بعد شروع ہوئی تحقیقات کے سلسلے میں تیلگو فلم اداکار تانش الادی آج تلنگانہ آبکاری محکمہ کے خصوصی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔تانش نے اپنا فلمی کیریئر ایک بچہ آرٹسٹ کے طورپر شروع کیا تھا،تقریباََ19فلموں میں کام کر چکے تانش آج صبح حیدرآباد میں ایس آئی ٹی کے حکام کے سامنے پیش ہوئے۔اداکار تیلگو فلم انڈسٹری کے ان 12لوگوں میں شامل ہیں، جنہیں اس معاملے کے سلسلے میں ایس آئی ٹی نے طلب کیاہے۔منشیات کا جو ریکیٹ کا دو جولائی کو پکڑا کیا گیا تھا، اس کی جانچ کے دوران تیلگو فلم انڈسٹری کے کچھ لوگوں کے نام سامنے آئے تھے۔آبکاری افسر نے پہلے کہا تھا کہ ایس آئی ٹی یہ پتہ لگانے کے لئے پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ اس گروہ سے ان کا تعلق صارفین کے طور پر تھا یا سپلائر کے طور پر ... یا ان کا تعلق گرفتار لوگوں کے ساتھ تھا۔


Share: